ملک سے 90 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ‘ بچے کھچے بھی جلد انجام کو پہنچ جائیں گے، آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کر کے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام سے میٹنگ کروں گا،محمود اچکزئی کاسکیورٹی ایجنسیز بارے بیان ان کی ذاتی رائے ہے ‘ وہی وضاحت کریں
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعرات 11 اگست 2016 17:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ‘ وہی اس کی وضاحت کریں ‘ 90 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ‘ بچے کچے بھی جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔ آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کر کے شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام سے میٹنگ کروں گا۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 90 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کا ایک چھو ٹا سا گروہ رہ گیا ہے ان دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اگر خود اراکین پارلیمنٹ کو گالیاں دیں گے تو باہر والے کیسے عزت کریں گے۔ اداروں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔
تمام مسائل کا حل اسی پارلیمان سے نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے وہی اس کی وضاحت کریں۔ اس طرح کے بیانات سے اصل مسئلے سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔ معاملات بگاڑ کی طرف نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کروں گا۔ کے الیکٹرک کے ساتھ تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.