کراچی حیدر آباد موٹروے کو 6لین کیا جارہاہے اور دو رویہ سڑک بنانے کیلئے گرین بیلٹ پر سٹرک تعمیر کی جائیگی، جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگ تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے ، کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد ناقدین اس کی تعریف کرینگے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب
جمعرات 11 اگست 2016 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے کو 6لین کیا جارہاہے اور دو رویہ سڑک بنانے کیلئے گرین بیلٹ پر سٹرک تعمیر کی جائیگی، جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگ تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جب کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد بھی ناقدین تعریف کرینگے۔
وہ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہے تھے عبدالستار بچانی نے کہا کہ میں وہاں سفر کرتا ہوں۔شیخ آفتاب نے کہا کہ اس سٹرک کی تعمیر ایف ڈبلیو او کے ذمہ ہے اور اس سٹرک کی مرمت 25 سال تک ایف ڈبلیو او کے ہی ذمہ ہوگی۔رمیش لال نے کہا کہ سٹرک تعمیر نہیں ہوئی مگر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہاہے۔(جاری ہے)
شیخ آفتاب نے کہا کہ جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگوں نے تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جب کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد بھی ناقدین تعریف کرینگے۔
مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ موٹروے ایکسپریس وے پر ہی بنایا جاتا ہے ایف ڈبلیو او ناقص کام کررہاہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔شیخ آفتاب نے کہا کہ موٹروے کے ساتھ 2سروس روڈ بھی بنائے جارہے ہیں اور 6لین موٹروے بنایا جارہا ہے اور لیاری ایکسپریس وے کا دورہ بھی کیا ہے،ستمبر میں مواصلات کی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.