کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے پتہ چلاکہ بھارت غیر رسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے ، پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 19:02
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے پتہ چلاکہ بھارت غیر رسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے ،پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں ، ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق صحافیوں کی تعزیت کیلئے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دونوں اطراف سے سازشیں ہو رہی ہیں اوربھارتی جاسوس افسر کل بھوشن یادیو کا پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف غیررسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے۔انہوں نے کہا ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔جنرل عامر ریاض نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر بہت دکھ ہوا،یہ بہت بڑا نقصان ہے اور بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں،دہشت گرد مسلمان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں امن قائم ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.