ایان علی کا کیس مفت نہیں بلکہ ان سے فیس لیتا ہوں ‘ چوہدری نثار علی جھوٹوں کے سردارہیں ‘میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ چوہدری نثا ر اس حد تک گر جائیں گے، پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کا حساب دینے کی بجائے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی کا کیس مفت نہیں بلکہ ان سے فیس لیتا ہوں ‘چوہدری نثار علی جھوٹوں کی سردار ہیں ‘میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ چوہدری نثار علی خان اس حد تک گر جائیں گے اگر پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کا حساب دینے کی بجائے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔
جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارایک سازش کے تحت ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ملک میں جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو انکو تنقید کی جرات نہیں ہوتی اور ملا مسعود کی ہلاکت پر وہ پار لیمنٹ میں آنسوبہاتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کچھ عرصہ پہلے سید خورشید کے خلاف بھی کر پشن کے ثبوتوں کی بات کی مگر آج تک وہ ان ثبوتوں کو قوم ‘پارلیمنٹ اور کسی عدالت میں نہیں لیکر نہیں آئے وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو بلیک میل کر لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک ایان علی کا جتنا بھی کیس لڑا ہے اسکی فیس لیتا ہوں میر ے پاس ایک نہیں درجنوں اہم مقدمات ہیں جو میں عدالتوں میں لڑرہا ہوں اصل میں چوہدری نثار علی خان انتہائی گر چکے ہیں اور میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ وہ اتنے زیادہ گر جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
-
پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی
-
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.