قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قوی ملزم نامزد،گرفتار کیے جانے کا امکان
مفتی عبدالقوی نے نمبربندکرلیا،مدرسے سے بھی غائب
جمعہ 12 اگست 2016 22:22
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ملتان پولیس نے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن اور عالم دین مفتی عبدالقوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم نامزد کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فیس بک اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ متنازع سیلفیز کو جواز بناکر ان کے والد عظیم کی درخواست پر مفتی عبدالقوی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 109 کے تحت اعانت جرم کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس نے قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو اعانت جرم کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے اور اب اس حوالے سے ان سے تفتیش بھی کی جائے گی۔(جاری ہے)
دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے اپنا موبائل نمبر بند کر دیا ہے اور ملتان میں اپنے مدرسے سے بھی غائب ہیں جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ انھیں مقدمے میں باقاعدہ نامزد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب میں ان کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں قتل کردیا گیا تھا، قندیل بلوچ قتل کیس میں اس کا بھائی وسیم اور کزن حق نواز زیر حراست ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.