بھارتی عنصر پاکستان کے اگلے آرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اور خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خیالات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،بھارتی اخبار ”دی اکنامک ٹائمز“ کی رپورٹ
اتوار 14 اگست 2016 19:13
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عنصر پاکستان کے اگلے آرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے ،وزیراعظم نوازشریف چار جرنیلوں میں سے کسی ایک کو اگلا آرمی چیف بناسکتے ہیں جس کا ایک اہم عنصر افسران کا بھارت کے حوالے سے نظریات ہوسکتا ہے ۔بھارتی اخبار ”دی اکنامک ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اور خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خیالات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں بھارتی عنصر شامل ہوسکتا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف چار جرنیلوں میں سے کسی ایک کو ملک کا اگلا آرمی چیف بناسکتے ہیں جس کا ایک اہم عنصر افسران کا بھارت کے حوالے سے نظریات ہونگے ۔(جاری ہے)
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے کیلئے وزیر اعظم کے پاس 4 آپشنز موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جانشین منتخب کرنے کیلئے بیٹھیں گے تو ان کے سامنے ذاتی پسند، سیاسی مقاصد اور اعلی فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا ان کا اپنا تجربہ بھی ہوگا اور ان کی کوشش ہوگی کہ نیا آرمی چیف ہر طرح سے قابل اعتماد ہو۔
اخبار کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت نومبر کے آخر میں ختم ہورہی ہے اور یہ نواز شریف کے لئے پانچواں موقع ہوگا جب کو پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔نواز شریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز حاصل ہے اور اگر 1999 میں ان کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیا الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کو بھی گن لیا جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نواز شریف چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔نواز شریف نے ماضی میں جن آرمی چیفس کو منتخب کیا ان میں جنرل آصف نواز جنجوعہ (1991) ، جنرل وحید کاکڑ(1993) ، جنرل پرویز مشرف(1998) اور جنرل راحیل شریف (2013) شامل ہیں۔جنرل ضیا الحق کے بعد آنے والے سات آرمی چیفس میں سے پانچ کا انتخاب نواز شریف نے کیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.