فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیاٹ پارٹ ٹوکے سالانہ نتائج کا اعلان کل کرے گا

منگل 16 اگست 2016 14:19

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اگست۔2016ء) فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹوکے سالانہ نتائج کا اعلان بدھ کو کیاجائے گا۔ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق اپریل،جون 2016ء میں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ سالانہ امتحان 2016ء کااعلان مورخہ 17اگست 2016ء بدھ کو دن 12:30 بجے کیاجارہا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت فار ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسے امیدوار ان جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم پر درج کئے تھے ۔ ان کا رزلٹ کارڈ ایس ایم ایس کے ذیرعے ان کو بھیج دیاجائیگا۔ علاوہ ازیں نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkپر دستیاب ہیں اس طرح ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کرنے کیلئے امیدواروں کو رول نمبر سپیس لکھ کر 5050پر بھیجناہو گا۔

(جاری ہے)

تمام امیدوار ان کے رزلٹ کارڈ نتجیہ اعلان کے اگلے دن بھجوا دیئے جائیں گے اور ریگولر امیدوار کو ان کے رزلٹ کارڈ ان کے ادارے میں بھجوا دیئے جائیں گے۔ پرائیویٹ امیداواران کے رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کردیئے جائیں گے۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 26اگست تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30دن کے اندر اندر بنام کنٹرول امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کرسکتا ہے

متعلقہ عنوان :