12سالہ چینی بچی نے سائیکل پر 2166کلومیٹر کا سفر 26دن میں مکمل کرکے سب کو حیران کر دیا

منگل 16 اگست 2016 20:02

12سالہ چینی بچی نے سائیکل پر 2166کلومیٹر کا سفر 26دن میں مکمل کرکے سب کو ..

لحاسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) چین میں 12سال کی بچی نے سائیکل پر 2166کلومیٹر کا سفر 26دنوں میں طے کر کے عزم وجرات کی نئی مثال قائم کردی۔ 12سالہ بچی لی لنجی نے اپنے سفر کا آغاز 5جولائی کو شروع کیا جو کہ 30جولائی کو ختم ہوا۔

(جاری ہے)

لنجیکے سفر کے دوران چینگ ڈو سے لحاسا تک کے فاصلے میں 12پہاڑی سلسلے بھی آئے جن میں سے سب سے اونچی پہاڑی کی لمبائی 5ہزار میٹر تھی ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 25لوگوں نے اس سفر کے لئے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروائی تاہم منزل تک پہنچنے تک صرف9لوگ کامیاب ہوئے جس میں لی لنجی کی شمولیت ہم سب کے لئے قابل تقلید ہے ۔

متعلقہ عنوان :