آبی گزرگاہوں بالخصوص برساتی نالوں اور مین کینالز پر پٹرولنگ کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت ہے ‘میاں یاورزمان

جمعرات 18 اگست 2016 19:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ہدایت جاری کہ ہے کہ اریگیشن انجینئرز اور فیلڈ عملہ آبی گزرگاہوں پر مسلسل پٹرولنگ جاری رکھیں تاکہ مون سون کے دوران پانی کے بہاؤ میں کوئی خلل نہ آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نہری ڈھانچے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ریگولر بنیادوں پر رپورٹس موصول ہو رہی ہیں، جن کی بنیاد پرآئندہ ترقیاتی اسکیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔وبائی وزیر آبپاشی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آبی گزرگاہوں بالخصوص برساتی نالوں اور مین کینالز پر پٹرولنگ کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور میں پہلے بھی اس کی تاکید کر چکا ہوں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں آبی گزرگاہوں پر قائم بیراجوں و دیگر تنصیبات کی مضبوطی کا جائزہ لینے کے لئے سیفٹی ایویلیوایشن یونٹ کو آپریشنل کر دیا گیا ہے، جس کے سٹاف کو ماہرین سے باقاعدہ تربیت دلوانے کے بعد محکمہ آبپاشی میں شامل کیا گیاہے۔ سیفٹی ایویلیوایشن یونٹ کے انجینئرز اور محکمہ آبپاشی کے افسران کی مشترکہ ٹیمیں نہری ڈھانچے کی استعداد کار کا جائزہ لینے اور آبی گزر گاہوں و حفاظتی بندوں پر مسلسل پٹرولنگ کرتی ہیں تا کہ کمزور پہلوؤں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے بتایا کہ سیفٹی ایویلیوایشن یونٹ کے قیام سے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ آبپاشی نہری نظام کی کپیسٹی بڑھانے کے لئے بیراجوں کی بحالی کے پروگرام پر عمل درآمد کروارہا ہے جس کی بدولت نہری نظام عصرِ حاضر کی آبی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو سکے گا۔