کراچی میں اشتہاری بورڈز نصب، دیو ہیکل اسٹرکچرز انسانی جان کے لئے شدید خطرہ

جمعرات 18 اگست 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں اب بھی اشتہاری بورڈزنصب ہیں،جہاں سے بورڈزاتارے گئے ہیں وہاں ان کے اسٹرکچرز موجود ہیں جو شہریوں کی جان کے لئے اور بھی خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیامیں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جوخطروں سے کھیلنے کے عادی ہوتے ہیں چاہے اس میں ان کی جان ہی جائیلیکن ان کی فطرت میں شامل مہم جوئی انہیں خطرناک کام کرنے پرمجبورکرتی ہے، شہرقائد میں بھی ایسے لوگوں کی بڑی تعدادہے کچھ کا تعلق اشتہاربازی کی صنعت سے ہیں جو عدالت عظمی کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر کے خطروں سے کھیل رہے ہیں،اوربورڈزنہیں ہٹارہے،شہری کہتے ہیں یہ سب سسٹم کی خرابی ہے۔

عدالت عظمی نے 2اگست کوسیشن ججزکوحکم دیاتھاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جوڈیشل مجسٹریٹس کے زریعہ سروے کرائیں اوردیکھیں کہ بورڈزہٹائے گئے یا نہیں،اس سروے کے باوجود اب بھی شہرکے کئی علاقوں میں بورڈزنصب ہیں،شہری کہتے ہیں کہ حکومت چاہے تویہ کام ایک روز میں ہی ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے اشتہاری بورڈزجڑسے ہٹانے کی ہدایت کی تھی تاہم سڑک کے اطراف اورکثیرالمنزلہ عمارتوں سے ابھی بھی دیوہیکل اسٹرکچرنصب اورشہریوں کے لیے خطرے کاباعث ہیں۔شہرمیں ابھی بھی کئی اشتہاری بورڈنصب ہیں اورجواترگئے ہیں ان کااسٹرکچرابھی بھی موجود ہے اورجب تک ایک بھی بورڈ نصب ہے انتظامیہ عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :