صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ صرف کریں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

ہفتہ 20 اگست 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ صرف کریں ان خیالات کا اظہار بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ زون کے مختلف علاقوں میں جاری گر ین بیلٹس کی صفائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجودگرین بیلٹس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائیکچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ،ہسپتالوں ،اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کوصاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجودگرین بیلٹس کی صفائی اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں گرین بیلٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔