گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری کے فوائد سے استفادے کیلئے تیار ہو جائیں اس کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں،ممنون حسین
اقتصاد ی راہداری سے گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی، صدرمملکت کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر خطاب
ہفتہ 20 اگست 2016 19:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری کے فوائد سے استفادے کیلئے تیار ہو جائیں اور اس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔ انھوں نے کہا کہ اقتصاد ی راہداری سے گلگت بالتستان کو سب سے ذیادہ فائدہ ہو گا۔ صدر مملکت نے یہ بات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ و طالبات اور معززین سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس راہداری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے انھیں ابھی سے تیاری شرو ع کر دینی چاہیے۔(جاری ہے)
صد ر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ دورکا عظیم الشان منصوبہ ہے جس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔
اس منصوبے سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہو گا تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے وہ اِس کو ناکام بنانے کی ضرور کوشش کریں گے تاکہ پاکستان ، جو مستقبل میں ایشیائی ممالک کی تجارت کامرکزبننے والا ہے اس کو کسی طریقہ سے ناکام بنا دیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مخالفین کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہو نے دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان ہمارامستقبل اور امید ہیں۔قوم کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نئی نسل ان امیدوں پر پورا اترے گی۔نوجوانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں جدید وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔ صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی خطے میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور بچوں کی بڑی تعداد اس ادارے سے جدید علوم وفنون کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اضافے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی کاسکردو میں کیمپس قائم ہو چکا ہے اور جلد ہی ہنزہ اور بعض دیگر علاقوں میں بھی کیمپس قائم کردیئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کا کوئی علاقہ بھی تعلیم کی روشنی سے محروم نہ رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کاایک خوبصورت خطہ ہے اور یہا ں پر کاروباری لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان بین الاقوامی حالات اور مسائل کی وجہ سیخاطر خواہ ترقی نہیں کرسکا لیکن اب حکومت ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیر ی عوام کی جائز ، قانونی اور پر امن تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا تاکہ تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہوسکے۔ صدر مملکت نے ہونہار طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور جیتنے والوں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر میر غضنفر علی خان،گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پروفیسرڈاکٹر مختاراحمد،چیئرپرسن سینیٹ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی محترمہ خاور ممتازاور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف کے علاوہ معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گی ‘ یاسمین راشد
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی ہدایت پر سموگ ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت متحرک
-
پی آئی اے کی کراچی لینڈ کر جانے والی اسلام آباد ٹورانٹو کی پرواز کے جہاز کی فنی خرابی دور
-
پاکستان کو نیا قرض جاری کرنے سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، آئی ایم ایف
-
پاکستانی طلبہ پرحملہ، کرغستان کے ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ، ڈی مارش کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی
-
وزارت خارجہ نے کرغزستان میں فسادات کے پیش نظراپنا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا
-
ڈیجیٹل ٹیررازم میں ملوث سازشی عناصر ریاستی استحکام کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن انتہائی ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
سعودیہ میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد
-
افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے تازہ ہلاکتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.