وزیراعظم نواز شریف کل متوقع طور پر لاہور ،سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کرینگے
اتوار 21 اگست 2016 16:33
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف ( پیر ) کو متوقع طور پر لاہور ،سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
یہ موٹروے لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو گی جو کہ N-5 کو M-2 کالا شاہ کاکو سے منسلک کرے گی اور سیالکوٹ کے مغرب میں 15 کلو میٹر پر جا کر ختم ہو گی جس سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری علاقے بھی مستفید ہونگے ۔
موٹروے پر 6 انٹرچینج اور 2 سروس ایریا ہونگے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زرعی زمینوں سے گزرے گی جو بہت سے کاروباری سرگرمیوں والے مراکز کو بھی ایک دوسرے سے جوڑے گی ، موٹروے کی تعمیر سے شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت ان علاقوں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش پر شروع کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.