طاہر القادری نے25اگست کو ڈیرہ غازی خان‘26اگست کو مظفر گڑھ ‘27کو ملتان اور29کو ئٹہ میں احتجاج کا اعلان کر دیا
موجودہ پار لیمنٹ وزیر اعظم کا احتساب نہیں کر سکتی‘پار لیمنٹ میں پاک افواج کو گالیاں دی جاتی ہیں اور دہشت گردوں کا تحفظ ہوتا ہے ‘نو زشر یف بلو چستان میں اپنے ”یار “کی مداخلت پر خاموش کیوں ہیں ؟کر پشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ملک سے نظر یاتی اور عسکری دہشت گردی کے فروغ کو بھی ختم کرنا ہوگا ‘نیشنل ایکشن پلان میں پاک افواج اپنے حصے کا کام کر رہی ہے مگر حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے‘بلوچستان کے عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور ملکی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ بلو چستان ہے ‘ قصا ص ہوگا تو پھر سے ملک سے دہشت گردی ختم ہوگی‘ملک سے ظالمانہ نظام کو تبدیل کر نا ہمار امشن ہے ‘عوام گھروں سے نکلے اور ڈاکو? ں کو پکڑ کر ایوان سے باہر نکال دیں ‘عوام کب تک گھر وں میں بیٹھ کرروتے رہیں گے ‘بدقسمتی سے ظالم ‘کر پٹ اور عوام دشمن متحد ہے جبکہ عوام اور مظلوم لوگ منتشر ہیں ‘ملک میں اصلہ ڈگریوں والے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں جعلی ڈگر یوں والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلسوں ‘دھرنوں ا ور احتجاجی ریلیوں سے خطاب
اتوار 21 اگست 2016 23:24
لاہور/گوجرانوالہ/علی پورچٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے25اگست کو ڈیرہ غازی خان‘26اگست کو مظفر گڑھ ‘27کو ملتان اور29کو ئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پار لیمنٹ وزیر اعظم کا احتساب نہیں کر سکتی ’پار لیمنٹ میں پاک افواج کو گالیاں دی جاتی ہیں اور دہشت گردوں کا تحفظ ہوتا ہے‘پار لیمنٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجو دٹی اوآرز نہیں بناسکی ٹی اوآرز میں بھی نوازشر یف اور انکی حکومت رکاوٹ ہے‘ نوا زشر یف بلو چستان میں اپنے ”یار “کی مداخلت پر خاموش کیوں ہیں ؟کر پشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ملک سے نظر یاتی اور عسکری دہشت گردی کے فروغ کو بھی ختم کرنا ہوگا ‘نیشنل ایکشن پلان میں پاک افواج اپنے حصے کا کام کر رہی ہے مگر حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے‘بلوچستان کے عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور ملکی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ بلو چستان ہے ‘ قصا ص ہوگا تو پھر سے ملک سے دہشت گردی ختم ہوگی‘ملک سے ظالمانہ نظام کو تبدیل کر نا ہمار امشن ہے ‘عوام گھروں سے نکلے اور ڈاکو?ں کو پکڑ کر ایوان سے باہر نکال دیں ‘عوام کب تک گھر وں میں بیٹھ کرروتے رہیں گے ‘بدقسمتی سے ظالم ‘کر پٹ اور عوام دشمن متحد ہے جبکہ عوام اور مظلوم لوگ منتشر ہیں ‘ملک میں اصلہ ڈگریوں والے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں جعلی ڈگر یوں والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ‘گھروں میں بیٹھنے اور حکمرانوں کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور ملک میں کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بد عنوانی جیسے مسائل میں اضا فہ ہی ہوگا عوام کے کب تک گھروں میں بیٹھ کر روتے رہیں گے میں عوام 20کروڑ عوام کو کال دے رہا ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.