وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کانگو وائرس کے پھیلنے اوراموات بارے رپورٹ طلب کرلی
پیر 22 اگست 2016 00:11
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں کانگو وائرس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی اطلاعات سے متعلق محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے مذکورہ اطلاعات کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی ہے کہ وائرس کی روک تھام اور اس کے تدارک کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔
مال مویشیوں کے باڑوں ،منڈیوں اور مذبح خانوں میں اسپرے کے کام کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد کے حوالے سے صوبہ بھر میں بالعموم اور کوئٹہ شہر میں بالخصوص جنگی بنیادوں پر کانگووائرس کے خاتمہ کے لیے اسپرے کیا جائے، وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ کانگو وائرس کی ٹیسٹنگ مشین کی دسیتابی کو فوری یقینی بنایا جائے، فاطمہ جناح ٹی بی سینیٹوریم اینڈ جنرل ہسپتال میں قائم آئی سولیشن وارڈ کو بھرپور فعال رکھتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بھی آئی سولیشن وارڈ قائم کئے جائیں ، وزیراعلیٰ نے محکمہ اطلاعات کو بھی کانگو وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے موثر مہم چلانے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.