کیلے کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کم ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں، آسٹریلوی ماہرین

پیر 22 اگست 2016 14:17

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) آسٹریلوی ماہرین صحت کاکہناہے کہ کیلے کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کم ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلوں میں ایک جزو کیروٹین پایا جاتا ہے جو جسم میں وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کاکہناہے کہ اس سے قبل مختلف ریسرچ رپورٹوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کیروٹین مخصوص اقسام کے کینسر، شریانوں کے امراض اور شوگر وغیرہ سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور اب جدید تحقیق میں پتاچلا ہے کہ کیلے کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو تے ہیں جو بینائی کے لیے بہت اہم ہے۔ جدید تحقیق میں کیلوں کی دو اقسام کا تجریہ کیا گیا ہے اور اس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک کیلا روزانہ کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کو لاحق ہونے والے امراض کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :