پنجاب یونیورسٹی ، بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان29اگست کو کیا جائیگا

پیر 22 اگست 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان 29اگست بروز سوموار کو کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب مورخہ 30اگست صبح 9:30بجے الرازی ہال انڈر گریجویٹ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :