ڈاکٹر طاہر القادری کی علامہ غلام حضرت اور انکے والدعلامہ خواجہ حضرت کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

پیر 22 اگست 2016 20:24

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پشاور میں اہلسنت کے نامور عالم دین،شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت اور انکے والد محترم علامہ خواجہ حضرت کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ امن پسند علماء کی ٹارگٹ کلنگ ملک اور امن کے دشمن عناصر کا ایک نیا منصوبہ ہے جسے امن پسند علماء مل کر ناکام بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کی حکومت امن کیلئے دینی ،ملی و قومی ذمہ داریاں انجام دینے والے علماء کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائے ۔دہشتگرد اور امن کے دشمن ایک عرصہ سے علماء کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے قومی ایکشن پلان کی ہر شق پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ناگزیر ہے ۔انہوں نے علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کی فی الفور گرفتاری اور مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ۔دریں اثنا ء تحریک منہاج القرآن پشاورکے رہنماؤں پیر زادہ عبد الرشید،صاحبزادہ عبید اللہ احرار،حافظ شاکر اللہ خان و دیگر نے انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔