وفاقی وزیر احسن اقبال کا بہبودِ اطفال کو قومی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ بنانے کی ضرورت پر زور
پیر 22 اگست 2016 22:34
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے بہبودِ اطفال کو قومی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وہ سوموار کو بچوں کی ابتدائی نشو ونما کے حوالے سے پلاننگ کمیشن کے زیراہتمام گول میز مکالمے کی صدارت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وژن 2025 ملکی ترقی کیلئے ایک جامع روڈ میپ فراہم کرتا ہے، وژن 2025 کا پہلا ستون معاشرے کے پسے ہوئے محروم طبقے کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی کا تعین کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک میں بچوں کیلئے غذائی قلت کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہبود کو یقینی بنایاجارہا ہے، اس سلسلے میں سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتبِ فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی گولز کو پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے قومی ترقیاتی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.