ماری سیاست میں جو شدت کا عنصر ہے وہ ہرحال میں قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمن
جتنی ناجائز تنقید میں برداشت کر رہا ہوں وہ تنقید اگر کسی دوسرے کے خلاف ہو تو پتہ نہیں وہ کیا سے کیا کردے، سربراہ جے یوآئی
پیر 22 اگست 2016 22:48
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں جو شدت کا عنصر ہے وہ ہرحال میں قابل مذمت ہے۔ پاکستان کا مستقبل امن اور باہمی رواداری سے وابستہ ہے۔ جتنی ناجائز تنقید میں برداشت کر رہا ہوں وہ تنقید اگر کسی دوسرے کے خلاف ہو تو پتہ نہیں وہ کیا سے کیا کردے۔
کسی کو ایسے ماحول سے نہیں نکلنا چاہئے جس سے پاکستان کے مستقبل کو خطرات ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پہنچنے پر موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج سے کسی پر دباؤ نہیں پڑ رہا، ان کو کوئی اور مصروفیت نہیں اس لئے خود کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بات چیت کے بغیر مدارس کی رجسٹریشن کا یکطرفہ قانون متعارف کروا رہی ہے۔
ایسے قانون کو نہیں مانا جائے گا۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ اس قسم کے قانون کے ذریعے تعاون کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ ان کہنا تھا کہ مدارس کو کس بنیاد پر شکنجے میں کسا جارہا ہے، یونیورسٹیز اور کالیجز کے ہاسٹلز سے لوگ پکڑے گئے ہیں کیا پھر ان کالیجز اور یونیورسٹیز کو بند کیا گیا ہے؟مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.