میرا پہلا ٹی وی ڈرامہ ”فشار “تھا جس سے مجھے اور نعمان اعجاز کو شہرت ملی ‘ نتاشا حسین

بدھ 24 اگست 2016 13:14

میرا پہلا ٹی وی ڈرامہ ”فشار “تھا جس سے مجھے اور نعمان اعجاز کو شہرت ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست۔2016ء )اداکارہ و سپر ما ڈل نتاشا حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی لا ہور مرکز سے کیا تھا ،میرا پہلا ٹی وی ڈرامہ ”فشار “تھا جس میں میرا کردار اس قدر مقبول ہوا کہ ڈرامے کے سکرپٹ میں تھوڑی بہت ردو بدل بھی کرنی پڑی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”فشار “میں سینئر اداکارہ عارفہ صدیقی لیڈنگ کردار ادا کر رہی تھیں اور میں اپنے گھر والوں سے چھپ کر اس ڈرامے میں ان کی سہیلی کا کردار نبھا رہی تھی ، یہ میری اور اداکار نعمان اعجاز کی پہلی ڈرامہ سیریل تھی جس میں ہم دونوں کو شہرت ملی۔

نتاشا حسین نے کہا کہ ایو ب خاور میرے استاد ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور آج بھی دل کی گہرائیوں سے ان کا احترام کر تی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک آمنہ حق ایک اچھی ما ڈل ہے ۔سیاست کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک سٹائلش سیا ستدان ہیں جن سے میں بڑی متاثرہوں ۔