ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ
بدھ 24 اگست 2016 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملت ٹریکٹرز ایس ایم عرفان عقیل موجود تھے۔
عرفان قیصر شیخ اور عرفان عقیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ملت ٹریکٹرز کے افسران کرنل نوید، سعید اکرام، ٹیوٹا افسران اختر عباس بروانہ، عامر عزیز، عمر فاروق، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس معاہدے سے آٹو انجینئرنگ شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔(جاری ہے)
معاہدے کے مطابق آٹھ شارٹ کورسز نیو میٹکس، ہایڈ رولک، گاجزِ ٹارچ گنز، کٹنگ ٹولز، ڈرائنگ سٹڈیزِ جگزاور فکچرز ٹیوٹا اداروں میں شروع کیے جائیں گے ، آن جاب ٹریننگ ملت ٹریکٹرز میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملت ٹریکٹرز بیس ہزار سے زائد ماہانہ تنخواہ فراہم کریں گے ملت ٹریکٹرز ٹیوٹا کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد بھی کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.