رواں سال حج کے ایام میں گرم موسم کی پیشنگوئی

جمعرات 25 اگست 2016 12:00

رواں سال حج کے ایام میں گرم موسم کی پیشنگوئی

ریاض۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) رواں سال حج کے ایام میں گرم موسم کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ حج کے ایام میں مکہ اورگردنواح میں دن کوموسم گرم اوررات کو نسباً خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانے اورکم بلندی کے بادل اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔اسی طرح مدینہ میں بھی گرم موسم کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے عازمین حج سے سورج کی براہ راست شعاعوں سے اپنے آپ کو بچانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :