میرپورخاص، معمولی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقے میں تاحال برساتی پانی جمع ،شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا

جمعرات 25 اگست 2016 16:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) معمولی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقے میں تاحال برساتی پانی کھڑا ہے ۔جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی ودشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

25روز قبل برسانے والا پانی نکلا نہیں جاسکاتھا جس کی سبب نواب کالونی ، راجڑ کالونی ، چھٹو کالونی، پاک کالونی ، بھاسنگھ آباد ، مہاجر کالونی، حبیب کالونی، بلوچ پاڑھ ، جمنداس، پیرکالونی اور دیگر علاقوں میں مزیدبرساتی اور سیوریج کے پانی سے صورتحال مزید گھمبر ہوگئی۔شہریوں نے میونسپل بلدیہ ، ضلعی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ میرپورخاص کو بھی ترجہی بنیادوں پر صاف کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :