بھارت کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے باضابطہ طور پر انکار ٗپاکستان کو آگاہ کر دیا
بھارتی سیکرٹری برائے خارجہ امور ایس جے شنکر نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط تحریر کیا ہے ٗ عہدیدار دفتر خارجہ صرف دہشت گردی اور سرحد پر دراندازی کے معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کرینگے ٗ بھارت
جمعرات 25 اگست 2016 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکراتسے باضابطہ طور پر انکار کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کوآگاہ کردیا۔دفتر خارجہ کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کوبتایا کہ بھارتی سیکرٹری برائے خارجہ امور ایس جے شنکر نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط تحریر کیا ہے۔
یہ خط اسلام آباد میں تعینات انڈین ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے سیکرٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری کے حوالے کیا جس میں لکھا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے 19 اگست کو اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام خط لکھا تھا جس میں انہیں اسلام آباد آنے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی اس کے جواب میں ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم مذاکرات صرف کشمیر نہیں بلکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی پر بھی ہوگی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارت نے کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف دہشت گردی اور سرحد پر دراندازی کے معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.