گجر پورہ پولیس نے شیر شاہ روڈ کے علاقہ میں چھاپہ ،پاکستان انگلینڈ کے میچز پرجواء کروانے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا
جمعرات 25 اگست 2016 23:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) گجر پورہ پولیس نے شیر شاہ روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر پاکستان انگلینڈ کے میچز پرجواء کروانے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، 19موبائل فونز،لیپ ٹاپ ، کیکولیٹرز،ایل سی ڈی ،پرنٹرز، میچ بک اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پرایس پی سول لائنز علی رضانے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔
ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عثمان حیدرنے ایس ایچ اوگجر پورہ اشتیاق احمد و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوگجرپورہ اشتیاق احمدنے ماہرانہ منصوبہ بند ی کر کے شیر شاہ روڈ کے علاقہ میں چھا پہ مار کر04بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میں سرغنہ شفیق،عامر، عبدالرحمن اورعمران شامل ہیں ۔میچ بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے ایس ایچ اوگجر پورہ اشتیاق احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔(مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.