اطلاعات تک رسائی آئین کا لازمی جُز ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن بل کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں، بل چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا‘ وفاقی وزارت اطلاعات کی طرف سے ویج بورڈ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ نہیں، مالکان کی طرف سے نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے ویج بورڈ تشکیل نہیں ہوپایا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پی ایف یو جے کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر عشائیہ سے خطاب
جمعہ 26 اگست 2016 11:46
(جاری ہے)
عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم کے مشیر انجینیئر امیر مقام نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ایف یو جے نے اتحاد اور یکجہتی کیلئے جو عہد کیا ہے اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتا ہوں‘ انہوں نے سینئر صحافی ضیاء الدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صحافیوں کے ساتھ مل کر آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی ہے۔
اگر آج منہاج برنا‘ اسرار صاحب اور علوی صاحب حیات ہوتے تو ضیاء الدین صاحب مجھ سے آج یہ نہ پوچھتے کہ مجھے صحافیوں کے مسائل کا ادراک ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کو پاکستان کا آئین تسلیم کرتا ہے کہ شہریوں سے کوئی چیز پوشیدہ نہ رکھی جائے، اس سلسلے میں قانون سازی کر رہے ہیں، رائٹ ٹو انفارمیشن بل چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے بعد بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے رائٹ ٹو انفارمیشن بل پنجاب حکومت نے پاس کیا تھا اور اس بل کی منظوری کے وقت میں سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جو کام میں نے پنجاب میں مکمل کیا وہ وفاق میں بھی تکمیل تک پہنچاؤں‘ آج ہی صبح میں نے اس بل کے مسودے کو قانونی ماہرین کو مزید مشاورت کیلئے بھیج دیا ہے، تاکہ اس میں کوئی سقم باقی نہ رہے‘ ہم چاہتے ہیں یہ بل جلد سے جلد پاس ہو جائے۔ ہم چاہتے ہیں اطلاعات تک رسائی عوام کو حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو بنانے کیلئے ہم نے سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی‘ صحافی تنظیموں سمیت سب سے رائے لی ہے، متفقہ طور پر چاہتے ہیں کہ یہ بل پاس ہو۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ آپ کا حق آپ تک جلد پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.