صوبہ پنجاب میں آٹو ورکشاپس ، پٹرول پمپس اور ہوٹلوں سے چائلڈ لیبر خاتمہ مہم کا آغاز
ضلع سیالکوٹ کے 945بچوں کو رسمی تعلیم اور فنی تربیت کے لیے مختلف اداروں میں داخل کرو ا دیا گیا ‘ راجہ اشفاق سرور
جمعہ 26 اگست 2016 15:27
(جاری ہے)
سیکرٹری لیبر پنجاب سہیل شہزاد، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل،صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میجر(ر) منصور احمد، سماجی تنظیم ”بنیاد“ کی نائب صدر شاہین عتیق الرحمن ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب مربوط پروگرام برائے انسداد چائلڈ و جبری مشقت پنجاب ڈاکٹر سعید وٹو،کے علاوہ مختلف سماجی ، محنت کش تنظیموں کے نمائندگان ،زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ اس مربوط منصوبے کا آغاز صوبہ کے 10اضلاع سے کیا جارہا ہے اور اس کی ابتداء سیالکوٹ سے کی جارہی ہے جبکہ صوبہ کے باقی 26اضلاع میں ستمبر سے کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ شماریات پنجاب کے ذریعے مرحلہ وار پنجاب کے مختلف اضلاع میں چائلڈ لیبر سروے کے ذریعے 7ہزار127بچے آٹو ورکشاپس ، پٹرول پمپس اور ہوٹلوں میں کام کرتے پائے گے جبکہ دیگر اضلاع میں یہ سروے 15ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 5ارب روپے پر مشتمل مربوط منصوبے کے تحت 2لاکھ 57ہزار کم عمر بچوں کو سکولز ایجوکیشن جبکہ 14سے 18سال کے 1لاکھ18ہزار بچوں کو سکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ فراہم کی جائے گی اس امر کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ لیبر پنجاب نے حال ہی میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ایک ایم او یو(MoU )پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ بچوں کے خاندان کی معاشی کفالت کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ1999ء میں سیالکوٹ نے اپنی فٹ بال انڈسٹری کو چائلڈلیبر فری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اوریہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کا آغاز بھی سیالکوٹ سے کیا جارہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ قومی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم بنیادی کردارادا کرتی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے زبانی دعووٴں کی بجائے عمل کرکے دکھایا ہے اور اب پنجاب کا ہر بچہ سکول جائے گا اور وزیر اعلیٰ کے پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کے خواب کو عملی تعبیر ملے گی اور یہ منصوبہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگااور پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوگااور اس کے صلے میں یہ بچے اور ان کے والدین ہمیں دعائیں بھی دیں گے ۔ سیکرٹری لیبر پنجاب سہیل شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے لیڈ رول ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مربوط پروگرام برائے انسداد چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے تحت کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرنے والے ہر کو سکولوں میں داخل کروایا جائے گا اور فنی مہارت کی فراہم کی جائے گی ۔ تقریب سے وائس چیئرمین بنیاد شاہین عتیق الرحمن ،پی جی مربوط پروگرام ڈاکٹر سعید وٹو اور صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میجر (ر) منصور احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت تعلیمی وظائف ، ڈیتھ و میرج گرانٹ کے مد میں مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کئے ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.