علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم کے بارے میں شعور بیدار کرنے کا دن منایا گیا

جمعہ 26 اگست 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ”تعلیم کے بارے میں شعور بیدار کرنے“ کا دن منایا۔ اوپن ڈے میں مقامی سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

طلبہ کو لائبریری، لیبارٹریز، پرنٹنگ پریس اور یونیورسٹی کے ریڈیو/ٹی وی سٹوڈیوز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا دورہ بھی کرایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ان کی ذاتی کوشش ہے کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمندداخلہ حاصل کرنے سے محروم نہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک میگا یونیورسٹی، پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ‘ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کو گھر کے دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور داخلوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں اوپن یونیورسٹی کا کردار بے مثال ہے۔

تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز اور شعبہ داخلہ کے تعاون سے کیا تھا۔ فیکلٹی آف سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید، ڈائریکٹر ریجنل سرو سز‘ عارف سلیم عارف ‘ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین اور ڈائریکٹرسٹوڈنٹس آفئیرز رانا طارق نے طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کے بارے میں فرداً فرداً تفصیلی بریفنگ دی۔ داخلوں کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر ہے۔داخلوں کے بارے میں مکمل معلومات اور تمام پروگرامز کے داخلہ فارم/ پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :