علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی

ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام، اٹلی جانے والے مسافر ، ائیرپورٹ پرملازم3سہولت کاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

جمعہ 26 اگست 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اٹلی جانے والے مسافر اور ائیرپورٹ پرملازم3سہولت کاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات کارہائشی معروف حسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی جارہا تھا جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موجود بریف کیس کے خفیہ خانوں سے2کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس کے عملہ نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کری تو اس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ائیرپورٹ پر ملازمت کرنے والے3سہولت کاروں نے اسے سکیورٹی مہیا کرنے کی گارنٹی کی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے تینوں ائیرپورٹ ملازمین سہولت کاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد انتظامات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :