خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے خلاف استغاثہ میں مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم، کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی
جمعہ 26 اگست 2016 19:02
لاہور۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء ) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چو ہدری محمد اعظم نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف استغاثہ میں مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی ۔
جمعہ کو سماعت کے دوران مدعی ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کا ظمی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے پشاور نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک خط لکھا ہے جس میں ملزم وہاب علوی کے خلاف پشاور میں سائبر کرائم کے تحت درج مقدمہ میں شامل تفتیش کرنے کے لئے کیمپ جیل سے ملزم لے جانے کی درخواست کی گئی ہے ملزم ایک عادی مجرم ہے لہذا اسکی ضمانت نہ لی جائے ،مقدمہ کے مدعی ڈاکٹر سلمان کا ظمی کی طرف سے عدالت کے رو برو استغاثے کے مطابق ملزم عبدالوہاب علوی نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جس کے باعث درجنوں خواتین ڈاکٹرز پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.