سارک پلیٹ فارم کے ذریعہ علاقائی ترقی پریقین رکھتے ہیں۔وزیراعظم
پاکستان جنوبی ایشیا کے عوام کو غربت،ناخواندگی اورسماجی بیماریوں سے نجات دلانے کیلئے سارک ممالک کیساتھ ملکرکام کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان جنوبی ایشیائی خطے کی اقتصادی ترقی اورممکنہ علاقائی ہم آہنگی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردارادا کررہا ہے،پاکستان خطے کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم محمد نوازشریف کا سارک وزراء خزانہ کے آٹھویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 19:14
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے عوام کو غربت، ناخواندگی اور دیگر سماجی بیماریوں سے نجات دلانے کیلئے سارک کے رکن ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان جنوبی ایشیائی خطے کی اقتصادی ترقی اور ممکنہ علاقائی ہم آہنگی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، سارک کے پلیٹ فارم کے ذریعہ علاقائی ترقی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان خطے کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وہ جمعہ کو یہاں سارک وزراء خزانہ کے آٹھویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سارک تنظیم کو لوگوں کی توقعات کے مطابق مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سارک کے رکن ممالک،سیکرٹریٹ، علاقائی مراکز اور خصوصی تنظیمیں مربوط، پائیدار اور ٹھوس کوششیں کریں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی مسائل کے سارک کی سطح پر حل پر یقین رکھتا ہے اور اس کی جانب سے کئے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان توانائی کے مقامی وسائل کے تبادلہ کیلئے توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی کوششوں کا بھی حامی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ روڈ، ریل اور فضائی رابطے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین دہائیاں قبل سارک تنظیم کا قیام سماجی بہبود کے فروغ، معیار زندگی بہتر کرنے اور ثقافتی ترقی کے عزم کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر بڑھتے ہوئے انحصار اور مشترکہ مسائل سے علاقائی حل تلاش کرنے کی ضرورت بڑھی ہے ، بڑھتے ہوئے رابطے، مواصلات میں آسانی، آزاد تجارت اور غربت، بھوک و غذائی تحفظ کے اختراعی حل سے دنیا کو علاقائی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، بیماریوں کے پھیلاؤ اور اقتصادی و سماجی مسائل کے اثرات پر علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملیوں کے ذریعے پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا وسیع مواقع کا حامل خطہ ہے، عوام کے امن اور عوامی خوشحالی کیلئے ان وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سارک کو اپنا کردار اداکرنا چاہئیے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں اقتصادی استحکام لانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس سلسلے میں لیگل، ریگولیٹری اور سپروائزری فریم ورک کو مضبوط بنانے کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، ملک کی اصلاحاتی حکمت عملی کا مقصد کاروبار میں آسانی پیدا کرنا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، مائیکرواکنامک استحکام کے نتیجے میں عام لوگوں تک اس کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ متعدد چیلنجز کے باوجود سارک نے جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی اتحاد کے فروغ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم نے سارک ممالک کے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے مفید سفارشات دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سارک وزراء خزانہ اجلاس کی سفارشات رواں سال 9 اور 10 نومبر کو پاکستان میں ہونے والی 19 ویں سارک سربراہی کانفرنس کے ایجنڈا کی تیاری میں معاون ثابت ہونگی۔ افتتاحی سیشن میں سارک ممالک کے وزراء خزانہ، سیکرٹریز خزانہ، مرکزی بینکوں کے سربراہان کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان، سفارتکاروں اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہادرتھاپانے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.