صومالیہ میں ریستوران پر مسلح افرادکا حملہ 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک، 2حملہ آور بھی مارے گئے ایک گرفتار
حملے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کرلی، ریستوران کے قریب کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی ، عمارت میں پھنسے عام شہریوں میں سے زیادہ تر کو بچا لیا گیا ، موغا دیشو پولیس کے سربراہ کرنل بشار
جمعہ 26 اگست 2016 20:28
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ریستوران پر مسلح افراد کے حملے میں2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ،شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موغا دیشو پولیس کے سربراہ کرنل بشار نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے جمعہ کی صبح کو ریستوران میں موجود مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
بشار نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے جس دوران ریستوران کی عمارت میں پھنسے عام شہریوں میں سے زیادہ تر کو بچا لیا گیا ہے اور اب ریستوران پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔جمعرات کی رات کو بندر بیچ کے ریستوران کے قریب ایک کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد نے ریستوران پر فائرنگ شروع کردی۔(جاری ہے)
اس حملے کی ذمہ داری فوری طور الشباب کے عسکریت پسندوں نے قبول کی۔
کرنل بشار نے کہا کہ اس حملے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 عام شہری اور 2 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ2حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے ریستوران کے مالک عابدی رزاق محمد جمال نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ریستوران کے عملے کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔عسکریت پسند گروپ الشباب نے رواں جنوری میں اسی علاقے میں واقع ایک دوسرے ریستوران پر حملہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.