زیر التواء مقدمات میں بزرگ شہریوں‘ بیواؤں اور یتیموں کے معاملات سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس انور خان کاسی کو خط

جمعہ 26 اگست 2016 23:04

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس انور خان کاسی کو خط ارسال کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ زیر التواء مقدمات میں بزرگ شہریوں‘ بیواؤں اور یتیموں کے معاملات سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بار کے سیکرٹری جنرل محمد وقاص ملک نے عدالت کو سندھ ہائی کورٹ کا ایک نوٹیفکیشن بھی پیش کیا جس میں بزرگ شہریوں‘ بیواؤں اور یتیموں کے مقدمات کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ایسے مقدمات کو ہفتہ وار بنیادوں پر سنا جائے تاکہ بزرگ شہریوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :