اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 16:06

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں جعلی اسٹڈی ویزے دینے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب ایک کارروائی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے حسنین نور نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ملزم 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، اس نے متعدد شہریوں کو قبرص کے جعلی اسٹڈی ویزے دیے، اور بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث رہا، ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔حسنین نور کے دیے جعلی ویزوں کی بنیاد پر 3 شہریوں کو 2021 میں فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا تھا، تب سے اس کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :