تھانہ ڈجکوٹ پولیس کا چھاپہ چھ جواری گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 23:08

فیصل آباد۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء ) سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثرکی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ لکشمی چوک میں ریڈ کرتے ہوئے تاش پرشرط لگا کر جواء کھیلتے ہوئے06افرادابدال حسین،میر حسین،عادل،نذیر احمد،امین اورانوار کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے10350روپے ،04 عدد موبائل فون برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر565/16جرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ ڈجکوٹ میں درج رجسٹر کر لیا۔ سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :