پاکستان نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے ٗ مسئلے کے حل تک پیروی جاری رکھیں گے ٗ ترجمان دفتر خارجہ
کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے ٗنفیس زکریا
ہفتہ 27 اگست 2016 17:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے اور اس مسئلے کے حل تک پیروی جاری رکھیں گے۔کشمیر کے موجودہ حالات پر ہونے والے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
ہم نے پوری دنیا میں کشمیر کے معاملے کو اٹھایا یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکی پیروی اسکے حل تک جاری رکھے گا۔ پاکستان کیتمام ادارے کشمیر کے معاملے پر ایک پیچ پر ہیں اور سب کا ایک ہی مؤقف ہے کشمیر کے ایشو پر کوئی مؤقف تبدیل نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے تمام ہم منصبوں کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ٗ تمام وزرا بھی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ زیر غور لاتے ہیں۔
نفیس زکریا نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی نے ہمارے مؤقف کی تائید نہیں کی یا مسئلہ کشمیر پر کوئی ردعمل نہیں آیا بیرون ملک قائم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیر پر خاطرخواہ حمایت کی جبکہ او آئی سی کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارتی بربریت کی مذمت کے ساتھ کہا کہ سب نے بھارت کشمیر میں قتل و غارت بند کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.