طلباء اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ ،تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی

ہفتہ 27 اگست 2016 17:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) گورنمنٹ وطن اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز‘ برانڈرتھ روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ڈریم لینڈ پبلک سکول‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور‘سن رائز سکول سسٹم‘ گھوڑے شاہ چوک‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ مصطفی آباد‘لاہور‘گورنمنٹ ایم کے میموریل پرائمری سکول‘ شوکت ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ چونگی امر سدھو‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد661تھی ۔

متعلقہ عنوان :