سا ت سو کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120کلوگرام دھاگے سے نیا غلاف کعبہ تیار کر لیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 18:10

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء)خالص ریشم سے تیارشدہ کپڑے اور سونے چاندی کے دھاگوں سے کی کشیدہ کاری سے مزّین نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے جو 9ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نمازِ فجر کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا اور اسے پہلے سے طے شدہ پلان کے تحت عصر کی نماز تک مکمل کر لیا جائے گا ۔اس کی تیاری میں 700کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120کلوگرام دھاگے استعمال کئے گئے ہیں ۔ یہ47حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14میٹر لمبا اور 101سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے ۔ غلاف کو کعبہ کے گرد لپیٹ کر زمین پر لگے ہوئے کنڈوں سے باندھ دیا جاتا ہے ۔