ایم کیوایم نے پاکستان کیخلاف انتہا ء کی ہرزہ سرائی کر کے قوم کے جذبات کو مجرو ح کیا ہے جسے کوئی پاکستانی برداشت کرنے کو تیار نہیں،راجہ پرویز اشرف
حکومت کوتمام سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر ملک کی حفاظت کے لیے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہوگی، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 اگست 2016 18:23
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان کے خلاف انتہا ء کی ہرزہ سرائی کی ہے اور قوم کے جذبات کو مجرو ح کیا ہے ۔جس کو کوئی بھی پاکستانی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ حکومت ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہوتی ہے اس لیے تمام سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر ملک کی حفاظت کے لیے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن حلقہ این اے 162کی انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری شہزاد سعید چیمہ کے ہمراہ 21/11-Lغازی آباد کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزراء رانا فاروق سعید خاں سابق وفاقی وزیر ، طاہر عباس سندھو ،پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماڈاکٹر محمد اظہر کاہلوں ،افتخاربشیر چیمہ، چوہدری شفقت علی چیمہ ، راجہ ظفر عالم ، چوہدری جاوید گجر ، بابا وحید احمد، رانا کاشف حمید ، پیر ظہور الرحمن عرف جھوری شاہ،میجر غلام محی الدین ، چوہدری واحد غفور جٹ سمیت اہل دیہہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.