لاہور سمیت صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، موسم میں کسی تبدیلی یا وقت سے پہلے سردی آنے کا کوئی امکان نہیں،ڈائریکٹر ریجنل میٹرالوجیکل سنٹر مہر صاحبزاد خان
ہفتہ 27 اگست 2016 18:42
لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گاجس کے بعد وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے مہینہ میں بھی جاری رہے گا، ڈائریکٹر ریجنل میٹرالوجیکل سنٹر لاہور مہر صاحبزاد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس وقت تک ملک میں مجموعی طور پر بارشیں معمول کے مطابق ریکارڈ ہوئی ہیں تاہم پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی، بارشوں کا یہ سلسلہ ستمبر میں بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا، مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ ابھی موسم میں کسی تبدیلی یا وقت سے پہلے سردی آنے کا کوئی امکان نہیں،انہوں نے بتایا کہ جولائی کے مہینہ میں ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ ریجنل سطح پراتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا،اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،گلگت بلتستان میں معمول کے قریب جبکہ سندھ اور بلوچستان میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوئیں،انہوں نے بتایا کہ یہی پیٹرن اب تک اگست کے مہینہ میں بھی جاری رہا تاہم حالیہ بارشوں کا سلسلہ ایک اچھا سپیل ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.