22اگست کی تقریر کے بعد ہونیوالے رابطے میں فاروق ستار نے الطاف سے لا تعلقی کے لائحہ عمل سے متعلق پریس کانفرنس کرنے کا بتایا تھا ‘ پرویز رشید
سیاسی جماعتوں پر پابندی کے ماضی میں تجربات کامیاب نہیں رہے ،ایم کیو ایم کے معاملے میں اس تجربے اور غلطی کو دہرانے کی ضرورت نہیں
ہفتہ 27 اگست 2016 22:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے فاروق ستار کے اس موقف کی تائید کی ہے کہ 22اگست کو الطاف حسین کی تقریر کے بعد ہونے والے رابطے میں فاروق ستار نے الطاف حسین سے لا تعلقی کے لائحہ عمل سے متعلق پریس کانفرنس کرنے کا بتایا تھا ،سیاسی جماعتوں پر پابندی کے ماضی میں بھی تجربات کئے گئے ہیں جو اتنے کامیاب نہیں رہے اور اب ایم کیو ایم کے معاملے میں اس تجربے اور غلطی کو دہرانے کی ضرورت نہیں،ایم کیو ایم کے جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں اور جنہوں نے پاکستان کے خلاف بات کی ہے انہیں الگ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے فاروق ستار کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ الطاف حسین کی تقریر کے بعد میرا فاروق ستار سے رابطہ ہوا تھا اور وہ پریشان اور پیشمان تھے اور انہوں نے کہا کہ جو تقریر کی گئی ہے اس کا جواز نہیں بنتا تھا اور میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس پر کوئی جوازپیش کر سکوں ۔(جاری ہے)
ا نہوں نے بتایا کہ میں تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کر کے اس سے لا تعلقی اختیار کروں گا ۔
میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کروں گا اگر وہ آمادہ ہوئے تو اجتماعی طور پر لا تعلقی کا اعلان کیا جائے گا اور اگر آمادگی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ ہوا تو میں اپنے آئندہ کے تعلق کا اعلان کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حد تک بات تسلیم کرنی چاہیے کہ جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ درست ہے اور اب درست سمت میں بڑھنے کی کوشش ہونی چاہیے اور ایم کیو ایم کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم ہونے چاہئیں اور جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں اور جنہوں نے قبضے کئے ہیں صوبائی حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں اور ایم کیو ایم کو بھی اس میں مسئلے کا حل بننا چاہیے نہ کہ مسائل کا سبب بنے کیونکہ اگر وہ ماضی سے رشتہ توڑ رہے ہیں تو انہیں ایک دفعہ رشتے کو توڑ کو جو بھی غلط کام ہوئے ہیں ان سے مکمل لا تعلقی کر یں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جس شخص نے تقریر کی ہے اس کی اپنی جماعت نے اس سے لا تعلقی اختیار کر لی ہے اور خود کو اس سے علیحدہ کر لیا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے تجربات کئے گئے ہیں جو اتنے کامیاب نہیں رہے اور اب اس غلطی او رتجربے کو دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایم کیو ایم نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کر کے واضح کر دیا ہے اور ان کے لئے جو بھائی ، قائد ،بانی اور رہبر کے جوٹائٹل استعمال ہوتے تھے وہ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ تین سال کی تاریخ دیکھ لی جائے تو الطاف حسین پرقتل ، منی لانڈرنگ اور جس بھی طرح کے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات رہے وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت سے ہر طرح کا تعاون کیا ہے اور انہیں معلومات تک رسائی دی ہے او رکوئی پہلو تہی نہیں برتی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کے طعنے بھی دئیے گئے بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ کراچی میں امن کے نام پر ایک سیاسی جماعت کو کارنر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور ہمیں اس پر صفائیاں دینا پڑیں لیکن آج حقائق سب کے سامنے آ گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.