مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے وزیراعظم نواز شریف کے جرات مندانہ فیصلے پر بھارتی میڈیا کی سخت مایوسی
22 پارلیمنٹیرینز خصوصی نمائندوں کے طور دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے
ہفتہ 27 اگست 2016 23:02
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں 22 پارلیمنٹیرینز کو بطور خصوصی نمائندہ نامزد کرنے کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے جرأتمندانہ اقدام پر بھارتی میڈیا نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسے”اشتعال انگیز“ اور اپنے ملک کے امور میں ”مداخلت“ قرار دیا ہے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی شہ سرخی کے ساتھ خبر دی کہ پاکستان نے کشمیر پر بھارت کو پریشان کیا اور وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مزید تکلیف دیتے ہوئے 22 پارلیمنٹیرینز کی بطور خصوصی نمائندے تقرری کی جنہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا کے دارالحکومتوں میں بھیجا جائے گا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دیرینہ وعدہ یاد دلائیں گے، محمد نواز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے پارلیمنٹیرینز کو بھیجا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.