کپاس کی چنائی کے بعد ذخیرہ کے وقت نمی کاتناسب 10فیصد سے زیادہ نہ ہونے دیں، ماہرین

پیر 29 اگست 2016 15:28

فیصل آباد۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار کپاس کی چنائی کے بعد ذخیرہ کے وقت نمی کاتناسب 10فیصد سے زیادہ نہ ہونے دیں جبکہ خواتین کپاس کی چنائی کے وقت سر کے بال سوتی کپڑے سے ڈھانپ کررکھیں اور مرد بھی سگریٹ نوشی سے اجتناب کریں تاکہ کپاس کو آلودگی اورکسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس سے نہ صرف ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت کا پہیہ رواں دواں رہتا ہے بلکہ اس کی برآمد سے زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے۔