کاشتکاروں کو کما د کی فصل کو سہہ اور چوہوں سے بچانے کیلئے فوری طورپر ان کے بلوں میں ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں رکھ کر بل بند کرنے کی ہدایت کردی گئی

پیر 29 اگست 2016 15:28

فیصل آباد۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) کاشتکاروں کو کما د کی فصل کو سہہ اور چوہوں سے بچانے کیلئے فوری طورپر ان کے بلوں میں ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں رکھ کر بل بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ سہہ اورچوہے کماد کی فصل کو تباہ نہ کرسکیں اور مذکورہ گولیوں سے پیداہونے والی فاسفین گیس سے چوہوں اور سہہ کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار جنگلی بلیوں ، گیدڑوں اور الوؤں کا شکار نہ کریں کیونکہ چوہے ان کی اہم خوراک ہیں انہوں نے بتایاکہ سہہ بھی کماد کی جڑوں اور تنے پر حملہ آور ہوتی ہے اور اپنے بلوں سے کافی دور تک جا کر نقصان کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ سہہ مٹی کے ڈھیروں اور اُجاڑ جگہوں پر بل بنا کر رہتی ہے لہٰذامٹی کے ڈھیروں اور اُجاڑ جگہوں کو اردگرد کے کھیتوں سے ختم کر دیاجائے۔