آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، میجرجنرل شیر افگن
پیر 29 اگست 2016 20:39
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں یتفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں کوئٹہ کے امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آئی جی پولیس،میئر کوئٹہ ، کمیشنر کوئٹہ ڈویژن ،آرمی ،انٹیلی جنس اداروں،ایف سی اورپولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکٹر کمانڈر کوئٹہ ،ڈی آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز نے شرکاء کو کوئٹہ کی سیکیورٹی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کو جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے مزید موثر اور کارگر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پرفرنٹیئرکور کی جانب سے شہریوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھتے ہوئے کسی بھی جرم ،واردات یامشکوک سرگرمیوں کے متعلق اطلاع دینے کے لیے ایف سی وٹس ایپ سروس اور ہیلپ لائن کا بھی اجراء کیا گیا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دہشتگری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی اور شخص کی اطلاع ایف سی وٹس ایپ نمبرز 0301-3641115،03458114131اور ہیلپ لائن نمبر 1101پر اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کوئٹہ سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.