بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
پاکستانی ہیلی کاپٹر نے دوپہر ایک بجے کے قریب بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں بھارتی حدود میں پرواز کی ،بھارتی حکام
پیر 29 اگست 2016 21:18
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) بھارتی سیکورٹی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں بھارتی حدود میں پرواز کی ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایک ہیلی کاپٹر نے پیر کی دوپہر کو بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی حدود میں پرواز کی ۔
بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی دوپہر ایک بجے کے قریب کی گئی جب ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر بھارتی فضائی حدود میں گھس گیاجو اچانک غائب ہوگیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے بین الاقومی سرحد کے بہت قریب پرواز کی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.