ساہیوال، عارفوالا روڈ بائی پاس ڈائیو ٹرمینل کے قریب سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ ،آگ بھڑک اٹھی ،دیگر تین دکانیں بھی جل گئیں
پیر 29 اگست 2016 21:41
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر بائی پاس چوک ڈائیو ٹر مینل کے قریب ایل پی جی گیس کے سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی دکان میں پڑے ہوئے سلنڈر دھماکوں سے پھٹتے رہے اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ نے دیگرملحقہ تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے دو افراد جھلس گئے ریسکیو 1122کی فائربرگیڈ گاڑیوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے پانی استعمال کیا جا رہا ہے لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔
دھماکوں کی آوازیں دو کلو میٹر کے علاقہ میں سنی گئی جسے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی دکان کا مالک شہباز احمد گیس کی سلنڈروں کی ری فلنگ کر رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دھماکے شروع ہو گئے اور دکاندار اور اس کے ساتھی موقعہ سے بھاگ گئے ۔(جاری ہے)
جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او آپس میں جھگڑ پڑے دونوں اس علاقہ کو اپنی حدود میں ماننے کے لیے تیار نہ تھے جس کی وجہ سے امدادی کاروائیاں متاثر ہوئی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افسر ساہیوال نے آج ان دکانو ں پر چھاپے مارے لیکن مک مکا کر کے چلے گئے جس کے بعد دکاندار نے کھلے بندو ں گیس کی ری فلنگ شروع کردی جو اس حادثے کا باعث بنی ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.