پاکستان ریلوے میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا اجراء (کل)سے ہوگا

بدھ 31 اگست 2016 12:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) پاکستان ریلوے میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا اجراء آج ( جمعرات ) یکم ستمبر سے ہوگا ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار اور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین میں ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا ۔ای ٹکٹنگ کے اجرا ء کے بعد ریلوے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کراسکیں گے اور مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ ای ٹکٹنگ کے حوالے متعلقہ عملے کی ٹریننگ جاری ہے ۔اس نظام کے اجراء سے بلیک ٹکٹنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :