جاپان میں طاقت ور سمندری طوفان سے معمرافرادکا مرکز ڈوب گیا، نو ہلاک

بدھ 31 اگست 2016 13:27

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جاپان میں طاقت ور ٹائیفون کی وجہ سے معمر افراد کے ایک مرکز میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد متاثرہ مقامات میں پھنسے کئی افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل بھی کیا گیا ہے ،یہ لائن روک نامی یہ سمندری طوفان جاپان کے شمالی حصوں سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد متعدد مقامات پر بجلی کا نظام متاثر ہوا، جب کہ شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی،میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے معمر افراد کی دیکھ بھال کا یہ مرکز زیر آب آ گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس ٹائیفون کی وجہ سے ایک وسیع رقبے پر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد متاثرہ مقامات میں پھنسے کئی افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل بھی کیا گیا ہے۔ دوروزقبل یہ لائن روک نامی یہ سمندری طوفان جاپان کے شمالی حصوں سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد متعدد مقامات پر بجلی کا نظام متاثر ہوا، جب کہ شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی۔

متعلقہ عنوان :